تلاش کا نتیجہ "बैठा"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
دین سے دور نہ مذہب سے الگ بیٹھا ہوںتیری دہلیز پہ ہوں سب سے الگ بیٹھا ہوں
کون بیٹھا ہے اب اندیشۂ فردا لے کرمطمئن ہوں تری نسبت کا سہارا لے کر
تیری خاطر ٹھکرا بیٹھا ہوں میں سنسار
حسرتؔ وہ میرے حال سے واقف ہیں اس لئےخاموش ان کے سامنے بیٹھا کریں گے ہم
اس بزم میں مجھے نہیں بنتی حیا کیےبیٹھا رہا اگرچہ اشارے ہوا کیے
دیدہ دانستہ جو انجان بنا بیٹھا ہوایسے نادان سے انجان سے ڈر لگتا ہے
سالہا سال سے دیوانہ یہاں بیٹھا ہےلو لگائے ہوئے ساقی تیرے مے خانے سے
مطلب پرست دوست نہ آئے فریب میںبیٹھا رہا لیے ہوئے دام وفا کو میں
دیکھتے ہی مجھے محفل میں یہ ارشاد ہواکون بیٹھا ہے اسے لوگ اٹھاتے بھی نہیں
وہ باندھ کے بیٹھا ہے دامن ترے دامن سےدیوانہ پہ قربان ہے داناؤں کی دانائی
بیٹھا تھا خضر آکے مرے پاس ایک دمگھبرا کے اپنی زیست سے بیزار ہو گیا
عشق غم اور خوشی ایک سمجھ بیٹھا ہےتیرے ہنسنے کی جو آواز فغاں سے آئی
میں ترے در پہ یہ امید لیے بیٹھا ہوںاے صنم آج مکمل مرا ایماں کر دے
کیا دخل جا سکے کوئی اس جلوہ گاہ میںغمزہ چھری لیے ہوئے بیٹھا ہے راہ میں
کیا سمجھ رکھا ہے اللہ کو تو نے اکبرؔآنکھیں کھولے ہوئے بیٹھا ہے کہ جلوہ دیکھے
مازاغ کا سرمہ ہے آنکھیں بھی کھلی ہیںبازار میں بیٹھا ہے مگر گوشہ نشیں ہے
مقتل میں کفن باندھے بیٹھا ہے کوئی کب سےتیور یہ بتاتے ہیں قاتل کی تمنا ہے
فضا میں ہیں انالمحبوب انالمحبوب کے نعرےنہ جانے کس کی صورت دیکھ بیٹھا تیرا دیوانہ
جس جگہ امن سمجھ کر میں ذرا جا بیٹھامیری تقدیر سے وہ بھی در قاتل نکلا
قاف میں بھی سکہ بیٹھا حسن عالمگیر کاآتشؔ اپنے یار کی پریاں بھی شیدا ہو گئیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books