تلاش کا نتیجہ "aks"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
میں آئینہ ہوں شخص اور عکس تو ہےمیں گپ چپ ہوں تجھ سے تجھے گفتگو ہے
عکس جاناں ہم شبیہ صورت جانانہ ہمآشنا ہیں ہو نہیں سکتے کبھی بیگانہ ہم
عکس محبوب ہیں ہم اپنے پرستار ہیں ہمآپ خود اپنی محبت میں گرفتار ہیں ہم
تمام پرتو ہیں عکس پرتو تمام جلوے ہیں عکس جلوہکہاں سے لاؤں مثال صورت کہ آپ سا دوسرا کہاں ہے
ہے سیماب خود طالب عکس دلبرجو آئینہ پر اب چڑھا چاہتا ہے
ہوں وہ میکش کہ روئے ساقی کاعکس جام بلور میں دیکھا
اپنا ہی عکس پیش نظر دیکھتے رہےآئینہ رو بہ رو تھا جدھر دیکھتے رہے
رعنائی جہاں کی حقیقت ہے اس قدردھندھلا سا ایک عکس ہے رخسار یار کا
آنسوؤں میں جھلملاتا ہے ترا عکس جمیلنور پارے دیدۂ گریاں سے برساتا ہے تو
واجب ہے آئینہ تو بنا ممکن اس کا عکسہے آئینہ صفا تو جلا ہے ہمارے پاس
گر دیکھیے تو مظہر آثار بقا ہوںاور سمجھئے جوں عکس مجھے محو فنا ہوں
اپنا ہی عکس پایا جس سمت کی نظرواعظ حریم ناز میں جب اپنا دل گیا
وہ اپنے عکس کو آواز دے کے کہتے ہیںترا جواب تو میں ہوں مرا جواب نہیں
عکس رخسار تیرا دیکھ کے پیمانے میںہو گیا حشر بپا رات کو مے خانے میں
حادثہ وہ جو ابھی پردۂ افلاک میں ہےعکس اس کا مرے آئینۂ ادراک میں ہے
سامنے سے جو وہ سرکیں گے تو ہوگی یہ تڑپعکس آئینہ صفت گھر سے نکل جاؤں گا
ماہرؔ ہے اس کے سامنے کعبہ بھی سجدہ ریزجو دل ہے عکس گنبد خضریٰ لئے ہوئے
وہ ادھر عکس ادھر بیچ میں ہے آئینہبحث یہ چھڑ گئی ہے کس کا جمال اچھا ہے
ساتھ بندے کے خدا تھا مجھے معلوم نہ تھاعکس ہی شخص نما تھا مجھے معلوم نہ تھا
کیا بد گماں ہے مجھ سے کہ آئینے میں مرےطوطی کا عکس سمجھے ہے زنگار دیکھ کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books