تلاش کا نتیجہ "शब-ए-वस्ल"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
یہ خمار نیند کیا ہے شب وصل یار جاگومری جاں ہے تم پہ صدقے مرے جاں نثار جاگو
شب وصل لوٹیں گے جوبن کسی کاجو بھاگے گا پکڑیں گے دامن کسی کا
ہو وصل کی شب یا شب فرقت نہیں جاتیجاتی نہیں بے تابئ الفت نہیں جاتی
نکل جائیں گی حسرتیں تیری اے دلشب وصل ہوگا جو آنا کسی کا
شب وصل تو چین سے گزری لیکنستم ہو گیا صبح جانا کسی کا
شب وصل حل ہوں گے کیا کیا معمےعیاں ہوں گے راز نہاں کیسے کیسے
میری جاں شب وصل عاشق کے حق میںترا کوسنا بھی دعا ہو رہا ہے
شب وصل جھنجھلا کے مجھ کو ہیں کہتےنہ چھیڑو مجھے نیند آئی ہوئی ہے
وہ شب وصل عجب ناز سے فرماتے ہیںہاتھ ٹوٹیں جو ہمیں ہاتھ لگائے کوئی
بوسہ پایا ہے شب وصل بڑی دقت سےکام آسان جو تھا وہ بھی بہ مشکل نکلا
حسرتیں دیکھیں مرے دل میں تو بولے شب وصللپٹی ہیں کیوں یہ بلائیں مرے دیوانے سے
ہر حشر تلک طول شب وصل کو یاربتا حشر رخ ہجر نمودار نہ ہوتا
ہر گلے پر مجھے گالی کوئی دیتے شب وصلکچھ مری سنتے کچھ آپ اپنی سناتے جاتے
جاگے مرے نصیب شب وصل اس طرحسوتے میں وہ اٹھاتے ہیں مجھ کو ہلا کے ہاتھ
سو بلائیں ہیں ترے ہوش کی دشمن شب وصللے اڑیں اور ادائیں جو حیا رہنے دے
آرزوئے وصل جاناں میں سحر ہونے لگیزندگی مانند شمع مختصر ہونے لگی
ہم تم ہوں شب وصل اکیلے تو مزا ہوہم سے ہو ادب دور حیا تم سے جدا ہو
کس کس کا گلا کیجیے یا رب کہ شب وصلدشمن ہے مؤذن کی طرح مرغ سحر بھی
شب وصل صنم میں تو نہ آئے مرغ سحر چلاہمارا لطف جاتا ہے تری کیوں جان جاتی ہے
ہائے وہ صبح شب وصل ان کا کہنا شرم سےآپ جب آئے تو دل سے مدعا جاتا رہا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books