تلاش کا نتیجہ "सितारे"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
خوشبو شبنم رنگ ستارے کرتے ہیں دیوانہ سااس پر تیرے قرب کا موسم لگتا ہے افسانہ سا
ہوائیں سنسناتی تھی ستارے جگمگاتے تھےوہ پیہم گنگناتے تھے مسلسل مسکراتے تھے
آنکھوں سے ادھر اشک ٹپکتے ہیں ہمارےگردوں پہ ادھر ٹوٹتے جاتے ہیں ستارے
آسماں پر جو ستارے نکل آئے امیرؔیاد آئے مجھے داغ اپنے ابھرنے والے
آسماں پر جو ستارے نکل آئے تو امیرؔیاد آئے مجھے داغ اپنے ابھرنے والے
وہ نیند سے اٹھیں ہیں انگڑائی کے سہارےڈوبے ہوئے ستارے پھر سے ابھر نہ آئیں
آئے تھے ان کے ساتھ نظارے چلے گئےوہ شب وہ چاندنی وہ ستارے چلے گئے
تعجب کیا اگر بے نور ہوں آنکھیں ضعیفی میںسحر جب ہونے آتی ہے ستارے جھلملاتے ہیں
یہ روشنی یہ ستارے یہ داغ دل کے چراغتری نظر نے عجب انجمن سجائی ہے
ہم اپنی شام کو جب نذر جام کرتے ہیںادب سے ہم کو ستارے سلام کرتے ہیں
ستارے جھلملا جائیں گے منہ فق چاند سا ہو گاقمرؔ نا حق عیاں داغ نا شاد کرتے ہیں
ستارے دم بخود چپ آسماں خاموش ہر منظرخدا معلوم کس نے چھیڑ دی ہے داستاں میری
نہ ستارے میں ہے نے گردش افلاک میں ہےتیری تقدیر مرے نالۂ بیباک میں ہے
تجھ کو کیا معلوم گزری کس طرح فرقت کی راتکہہ پھرے اک اک ستارے سے ترا افسانہ ہم
وہ مہمان میرے ہوئے بھی تو کب تک ہوئی شمع گل اور نہ ڈوبے ستارےقمرؔ اس قدر ان کو جلدی تھی گھر کی کہ گھر چل دیے چاندنی ڈھلتے ڈھلتے
پرے ہے چرخ نیلی فام سے منزل مسلماں کیستارے جس کی گرد راہ ہوں وہ کارواں تو ہے
عقابی شان سے جھپٹے تھے جو بے بال و پر نکلےستارے شام کے خون شفق میں ڈوب کر نکلے
اس بات پہ کیوں ناراض بھلا سرکار ہمارے ہوتے ہیںہوتا ہے جہاں پر چاند وہاں دو چار ستارے ہوتے ہیں
وہاں بھی کیا ستارے ان کے پہلو میں ترستے ہیںوہاں ساز زماں کیا ہے رم سیارگاں کیا ہے
انہیں چاندنی کا بدن کہوں کہ سحر کی پہلی کرن کہوںوہ جگر جگر تھی نگاہ میں کہ ستارے دل میں اتر گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books