تلاش کا نتیجہ "bindu mein sindhu muni kanhayya lal ebooks"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
حشر میں جس نے کہا بندہ خطا کاروں میں ہےرحمت اس کی بولی چل تو کن گنہ گاروں میں ہے
کلیاں یہ سرخ سرخ نہیں لالہ زار میںمہندی لگی ہے دست عروس بہار میں
یوں تو بندے کا زمانے میں ہے بندہ عاشقپر خدا بھی کہیں ہوتا ہے کسی کا عاشق
معنی خزاں میں ہیں نہ حقیقت بہار میںدنیا کچھ اور ہے نظر ہوشیار میں
ازل میں جو صدا میں نے سنی تھی کیف مستی میںوہی آواز اب تک سن رہا ہوں ساز ہستی میں
اس شان سے ہم آئے تری جلوہ گاہ میںمشعل دکھائی برق تجلی نے راہ میں
مثل تار نظر نظر میں نہیںاس طرح گھر میں ہوں کہ گھر میں نہیں
ہر جام میں ہے جلوۂ مستانہ کسی کامے خانہ ہمارا ہے جلو خانہ کسی کا
کہتا ہے کون آہ میں اپنی اثر نہیںہاں دل دکھے کسی کا یہ مد نظر نہیں
شوق خلوت میں بھی ہے انجمن آرائی کاآئینہ خانہ ہے گوشہ مری تنہائی کا
روشنی نام کو بھی خانۂ ویراں میں نہیںہائے بجلی کی چمک بھی شب ہجراں میں نہیں
تھا دھیان میں نقشہ جو تری جلوہ گری کامنہ پھیر لیا دیکھ کے رخ ہم نے پری کا
مرے بس میں یا تو یا رب وہ ستم شعار ہوتایہ نہ تھا تو کاش دل پر مجھے اختیار ہوتا
پڑ گئی کیا لوٹ یا رب گلشن ایجاد میںدست گلچیں میں ہے گل بلبل کف صیاد میں
عشق میں جی سے گزرتے ہیں گزرنے والےموت کی راہ نہیں دیکھتے مرنے والے
پرتو نہیں کب اس میں کسی خوش جمال کابزم پری ہے آئینہ اپنے خیال کا
اک عمر ہو گئی کہ اقامت سفر میں ہےنقشہ مگر وطن کا ابھی تک نظر میں ہے
پروانے کیوں نہ خاک ہوں جل کر چراغ میںجلوہ اسی کے نور کا ہے ہر چراغ میں
گور میں تم نے جو لاشے کو اتارا ہوتااے بتو خاتمہ بالخیر ہمارا ہوتا
یہ تو میں کیونکر کہوں تیرے خریداروں میں ہوںتو سراپا ناز ہے میں ناز برداروں میں ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books