تلاش کا نتیجہ "sadqe"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
صدقے ہونٹوں کے جنہیں ناز مسیحائی ہےصدقے باتوں کے جنہیں شیوۂ جلاد آیا
چودھویں کا بھی چاند صدقے تھاہائے عالم تری جوانی کا
جوانی اور پھر تیری جوانیترے صدقے میں اک دنیا جواں ہے
سینکڑوں دل فدا ہوئے دل سےصدقے تجھ پر ہزار کی آنکھیں
کرو صدقے غیروں کو سر پر سے اپنےبڑے لینے والے بلائیں تمہاری
میں رہوں اس گل پہ صدقے بار بارشمع پر قربان پروانہ رہے
تیرے صدقے میں یہ تمام جہاںاپنی ٹھوکر پہ میں نے مارا ہے
مرشد بر حق کے صدقے جائیےراہ حق کی جو ہمیں دکھلا گیا
میری توبہ میری توبہمجھے کر دے معاف اپنے رسولؐ پاک کے صدقے
مجھی میں خدا کو مجھی میں نبی کومیں صدقے گرو کے دکھایا مجھے
جوش بہار ہے پھر کالی گھٹا کے صدقےذوق شراب مستی پھر گدگدا رہا ہے
ذرا مڑ کے دیکھو تو لاشہ کسی کاایک صدقے کسی کے قضا ہو رہی ہے
عجب اپنا حال ہوتا جو وصال یار ہوتاکبھی جان صدقے ہوتی کبھی دل نثار ہوتا
ساقی ہوں تری بزم میں میں تشنہ جگر بھیصدقے تری آنکھوں کے کوئی جام ادھر بھی
صدقے ترے میں کب تئیں تڑپا کروں عبثہے روز عید آج تو قربان کر مجھے
جو معینؔ میرا ان سے کسی دن ملاپ ہوتاکبھی جان صدقے ہوتی کبھی دل نثار ہوتا
قضا بھی صدقے ہوتی ہے نگاہ تیز قاتل کےشہادت سر کٹانے کے لیے تیار کیسی ہے
بیکسی تربت مضطرؔ پہ یہ چلاتی ہےتیرے صدقے گئے کیوں تو نے بلایا مجھ کو
حسرت دید نبیؐ میں جو مرا ہوں غوثیؔصدقے ہوتی ہے قضا دیکھ کے لاشہ میرا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books